لاہور (اپنے رپورٹر سے )سینئر نائب صدر ن لیگ وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے الیکشن سے پہلے 4/3 کو 3/2 میں بدلنے کا فیصلہ ہو گا،تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر ن لیگ وچیف آرگنائزر مریم نوازنے اپنی ٹوئٹ میں کہاالیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہو گا 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟۔
فیصلے کے پیچھے کیا مقاصد اور کون کون شامل تھا؟،اہم ترین نقطے کا احاطہ کیے بغیر زور زبردستی سے قانون کیخلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہو گا؟ ہرگز نہیں۔
پہلے فیصلہ ہو گا 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟،مریم نواز



















