پولیس بہادر شہداءاور غازیوں کی امین فورس ہے :آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس سونے کا دل اور لوہے کے ہاتھ رکھنے والے بہادر شہدائ اور غازیوں کی امین فورس ہے جو شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور خدمت کی خاطر ہر لمحہ سر بکف رہتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ایسے بہادر خاندانوں پر مشتمل فورس ہے جس کی دو نسلوں نے شہریو ں کی جان ومال کے تحفظ کی خاطراپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور اب اس کی تیسری نسل وطن عزیز کے تحفظ اور شہریوں کی خدمت کےلئے تیار ہے۔ ڈاکٹر عثمان انورنے پنجاب پولیس کے اس ممتاز خاندان کوراولپنڈی سے اپنے دفتر مدعوکیا اور شہید سب انسپکٹرمیاں عباس کے پوتے اور انسپکٹر عمران عباس شہید کے کمسن بیٹے محمد ابراہیم کو آئی جی پنجاب کے منصب پر بٹھا کر اسکی عزت افزائی کی۔آئی جی پنجاب نے بہادر خاندان کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ محمد ابراہیم کے دادا سب انسپکٹرمیاں عباس نے 35 برس قبل راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس میں ڈاکوو¿ں سے لڑتے ہوئے اپنی جان دے دی، شہید سب انسپکٹرمیاں عباس کا بیٹاعمران عباس محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا اور انسپکٹر عمران عباس نے بھی اسی تھانہ ریس کورس میں ڈاکوو¿ں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیااور انسپکٹر عمران عباس کا بیٹا محمد ابراہیم آج آئی جی پنجاب کی کرسی پر بیٹھا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ آج یہ بچہ قوم کو بتارہا ہے کہ دادا اور والد کے بعد خاندان کی تیسری نسل یعنی پوتا بھی وطن عزیز کے تحفظ کیلئے لڑنے کیلئے تیار ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کمانڈ اور کانسٹیبلری میں آج کوئی فرق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کے بچوں کی تعلیم اورمیڈیکل سمیت فیملی کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جارہاہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ والد اور دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محمد ابراہیم کا پولیس فورس کاحصہ بننے کا عزم اور جذبہ قابل ستائش ہے۔ دریں اثناءانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوائے گئے مراسلے کے جواب میں پنجاب پولیس کو محکمانہ ترقیوں کیلئے پروموشن بورڈزاور پروموشن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پروموشن بورڈز کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس میں خالی آسامیوں پر محکمانہ ترقیوں کاعمل جلد از جلد مکمل کرکے انہیں پ±ر کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی ایس پی سے ایس پی، انسپکٹر سے ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر سے انسپکٹر ترقی کے لیے پروموشن بورڈ اجلاسوں کا انعقاد جلد از جلد کیا جائے جبکہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز ریجنز اور اضلاع میں کانسٹیبل سے سب انسپکٹر رینک تک ترقیوں کے لیے پروموشن بورڈز کاجلد انعقاد کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی کے اہل ملازمین کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں تاخیر یا غفلت پر سخت کاروائی کی جائےگی۔