لاہور (مشرق نیوز) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی آئندہ ہونیوالے انتخابات میں سیاسی موت واقع ہوجائیگی۔ لاہور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہوجانی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اُڑا دے گی؟ اسکے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اگر نہیں اڑائے گی تو سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ ایسے تو یہ کبھی کہہ دیں گے کہ پیسے نہیں ہیں، جنگل کا قانون بنا ہوا ہے۔
آئندہ انتخابات میں نوازشریف کی سیاسی موت ہوجائیگی: عمران خان



















