دہشت گردی مقدمات،عمران خان کا عبوری ضمانت کے لیے ایک مرتبہ پھر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور (مشرق نیوز)عمران خان نے اسلام آباد میں درج مقدمات میں دوبارہ عبوری ضمانتوں کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ،رجسٹرا ر آفس کی طرف سے درخواستوں پر اعتراض لگادیا کہ ان مقدمات میںآپ پہلے حفاظتی ضمانت لے چکے ہیں ۔رجسٹرار آفس نے عمران خان کے دونوں درخواستیں واپس کردی،عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ آج ہی ہم اعتراضات دور کردیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان پر 18مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر ہنگامہ آرائی پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا اور تھانہ گولڑہ موڑ میں مقدمات درج ہوئے تھے،