عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی،آئی جی پنجاب

لاہور(بیورورپورٹ)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی۔

پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

پولیس پر اب گولیاں چلائی گئیں تو جواب گولی سے دیا جائے گا،پولیس والے قصور وار نکلے تو سزا دیں گے،عمران خان کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے پولیس پر لگائے گئے الزام میں کوئی صداقت نہیں ،ہر سطح پر الزام کا سامنا کریں گے۔