کراچی میں ایک اور مذہبی رہنما قتل،5گولیاں ماری گئیں

کراچی(بیورورپورٹ)کراچی میں ایک اور مذہبی رہنما قتل،5گولیاں ماری گئیں،تفصیلات کے مطابق اہلسنت و الجماعت کراچی کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر سلیم کھتری نیو کراچی میں قاتلانہ حملے میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس معروف عثمان کے مطابق مقتول بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر 5 جی میں پان کی دکان پر کھڑے تھے موٹر سائیکل سوار4 ملزموں نے فائرنگ کا نشانہ بنادیا،سلیم کھتری کو 5 گولیاں لگیں،ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق مقتول اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر تھے۔