پنکی باجی کو ہیرے ،انگوٹھیاں لیتے ڈر نہیں لگا؟ دہشتگرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں،مریم اورنگزیب

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے زمان پارک لاہور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا اور عمران خان کہتے ہیں بیوی ڈر گئی،بشریٰ بیگم نے ہیرے و انگوٹھیاں لیتے ہوئے چیخیں نہیں ماریں،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال کیا کیا پنکی باجی کو ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا ،چیخیں نکلتی تھیں؟،لاہور ،اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پر مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی تمہاری ڈر گئی؟،مریم نواز کے بیڈ روم میں رات کو گھسنے کا آرڈردینے ،نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے وقت شرم کہا ں تھی،شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کو حملہ کرنے کا حکم دیتے ، فریال تالپور کوعید پر ہسپتال سے گھسیٹ کر لاتے اور مسجد نبوی ،لندن میں مجھ پر حملہ کراتے شرم آئی تھی؟،مریم اورنگزیب نے مزید کہادہشتگرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔