انگلینڈ کا امریکی لیگ کیلئے کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ

لندن (مشرق نیوز) انگلینڈ نے امریکی ٹی ٹونٹی لیگ (میجر لیگ) کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق میجر لیگ کرکٹ 13جولائی سے امریکہ میں کھیلی جائے گی، ان دنوں انگلینڈ میں ایشیز سیریز ہو گی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیز کی وجہ سے کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔انگلینڈ کے وائٹ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ امریکا کی لیگ میں نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن این او سی کیلئے کوشاں ہے۔