جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کاپلان تھا،عمران خان

لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے اسلام آباد پیشی پر جاتے وقت گھر والوں کو خدا حافظ کر کے گیا ،مجھے آئیڈیا تھا گرفتار کر لیں گے یا قتل کردیں گے، راستے میں قافلے میں شامل گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا، بال بال بچے، انہوں نے پورا اسلام آباد بند کئے رکھا، مجھے اکیلا کر کے جوڈیشل کمپلیکس میں لے جانا چاہتے تھے، پلان تھا مجھے قتل کردیں یا بلوچستان لے جائیں گے۔

میرے ساتھ آنے والے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، لاہور ہائیکورٹ گیا ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا، اسلام آباد میں انہوں نے پہلے ہی آنسو گیس شیلنگ شروع کردی، مقصد تھا افراتفری پھیلا کر حالات خراب کئے جائیں، شیلنگ کرکے ا شتعال دلانے کی کوشش کررہے تھے کچھ ہو،عدالت کے باہر مشکل سے پہنچا، میں صرف حاضری لگوانے گیا تھا، عدالت کے باہر تھے تو وہاں پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، عدالت کے دروازے پرگیا تو رینجرز، پولیس ونامعلوم افراد نظر آرہے تھے۔

ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پلان تھا کسی طرح عدالت کے باہر انتشارہومیںگاڑی سے نکلوں اور قتل کردیا جائے، اسلام آبادمیں جیسی شیلنگ ہوئی اگرگاڑی تیزی سے باہرنہ نکالتا تو خون خراجہ ہونا تھا،جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والے کارکنوں پر پولیس نے تشدد کیا، مجھے بہت غصہ تھا، شکر ہے خطاب نہیں کیا، 2 مہینے سے مجھے قتل کرنے کے پروگرام بنا رہے ہیں، ڈرے ہوئے ہیں عمران خان زندہ رہا تو دوبارہ جیت جائےگا، ڈر رہے ہیں عمران آگیا تو چوری پھر پکڑی جائےگی۔

عمران خان نے مزید کہاپاکستانی قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے، کبھی قانون نہیں توڑا، میرے اسلام آباد جاتے ہی پولیس گھر میں دیوار توڑ کر داخل ہوئی، گھر میں اس وقت صرف بشریٰ بیگم اور چند ملازم تھے، پولیس نے گھر پر دھاوا بولا اور چیزیں لوٹ کر لے گئی، مقدمہ درج کراو¿ں گا،قوم سے پوچھنا چاہتا ہوں میں نے کیا جرم کیا ،غداری سمیت 96 مقدمات درج کردئیے گئے، کیس وہ لوگ کر رہے ہیں جو خود مجرم ہیں، اگر آپ نے دیکھنا ہے مجرم ہیں یا نہیں تو گوگل کر کے دیکھ لیں۔

نواز شریف کی چوری کا عالمی اخباروں، کتابوں میں بھی ذکر ہے، زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا خطاب ملا، سابق آرمی چیف نے چوروں کو مسلط کرکے غداری کی ،25 مئی کو ظلم کرنےوالوں کو پنجاب میں لگا دیا گیا، فیصلے کرنے والے لوگ تباہی کے ذمہ دار ہوں گے، 8 مارچ کو انتخابات کا اعلان کیا گیا، انتخابی ریلی شروع کرنے لگے تو پولیس نے راستے بند کر دیئے، انتخابات کی مہم کا آغاز کیا تو دفعہ 144 نافذ کردی، ریلی پر آنسو گیس، شیلنگ کی گئی، پتہ تھا اشتعال دلوانا چاہتے ہیں، سب ہتھکنڈوں کا ایک ہی مقصد انتخابات ملتوی ہو جائیں۔

دوسرے دن میچ کی وجہ سے ریلی کی اجازت نہیں دی، تیسرے دن ریلی لاہور کی تاریخی ریلی نکالی جنہوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی وہ اقتدار میں بیٹھے ہیں،میں نے اسلام آباد سے کیس لاہور شفٹ کرنے کی درخواست دی،،زمان پارک میں گھر کے اندر شیلنگ کی گئی، کبھی نہیں کہا عدالت پیش نہیں ہوں گا، مجھے گرفتار کر کے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے،گرفتاری کا مقصد تھا اپنی جماعت کے کسی فردکو ٹکٹ نہ جاری کرسکوں، جھوٹ کی ملکہ بولتی ہے لیول پلیئنگ فیلڈ ہو پھر الیکشن ہوں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ ہے مجھے راستے سے ہٹایا جائے، سب لندن پلان کا حصہ ہے۔

عدالت میں شیورٹی بانڈ جمع کرا کر کہا پیش ہوجاو¿ں گا تو پھر گھر پر حملہ کیوں کیا گیا؟ جو کارکن کھڑے ہوئے وہ ڈر رہے تھے مجھے قتل کردیں گے، میں نے کارکنوں کو کہا میں گرفتاری دینے جا رہا ہوں، کارکنوں نے منع کر دیاآپ کو قتل کر دیں گے،عمران خان نے مزید کہا قائد اعظم پاکستان کو عظیم ملک بنانا چاہتے تھے، ہائیکورٹ کے جج طارق سلیم نے کہا عمران خان کے گھر جانا ہے تو ایس پی جائےگا لیکن میرے گھر میں تو پولیس کی ساری نفری داخل ہو گئی، انہوں نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کر کے توہین عدالت کی، گھر کا دروازہ کس قانون کے تحت توڑا۔

کبھی پلاسٹک کی بوتل میں بھی پٹرول بم بنے ہیں؟،کوئی شرم نہیں آئی ہائیکورٹ نے کیا حکم دیا، انسداددہشتگردی عدالت گئے اورکہتے ہیں سرچ وارنٹ نکال دیں، بدنیت نے ہائیکورٹ کا حکم چھپایا اور انسداد دہشتگردی عدالت کے سرچ وارنٹ لائے، جھوٹ بولتے ہیں میرے گھر سے شراب کی بوتلیں و کلاشنکوف ،پٹرول بم مل گیا، احمقوں پٹرول بم کوئی راکٹ سائنس نہیں، ایک بوتل میں تیل ڈالا اور پھینک دیا وہ پٹرول بم ہوتا ہے،گھر پر حملہ کرنے والے پولیس والوں پر مقدمہ درج کرائیں گے۔

قانونی ٹیم سے مشاورت کر لی، توہین عدالت کا کیس بھی درج کرائیں گے،جھوٹوں کی ملکہ ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے، جھوٹی عورت پختونوں کو دہشت گرد کہہ رہی ہے، حکمرانوںکو پاکستانیوں کی کوئی فکر نہیں، صرف ذاتی مفادات کیلئے سب کر رہے ہیں، تحریک انصاف پاکستانیوں کو ایک قوم بنا رہی ہے، ظلم کےخلاف قوم اب کھڑی ہو رہی ہے، مجھے خوشی ہے قوم جاگ گئی ، قوم فیصلہ کر چکی مر جائیں گے غلامی قبول نہیں کریں گے،سب کے ہاتھ سے گیم نکل چکی اگر باز نہ آئے تو لوگ سری لنکا کو بھول جائیں گے، ارشد شریف کا منہ بند کرنے کیلئے قتل کر دیا، بدھ کو مینار پاکستان جلسہ عوامی ریفرنڈم ہوگا، حالات تھمنے والے نہیں ، لاہور کے لوگ بدھ کو مینار پاکستان اکٹھے ہوں۔