اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاک فوج دنیا کی ساتویں طاقتور عسکری طاقت،تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور افواج کی رینکنگ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق محدود وسائل میں رہ کر بہترین دفاعی صلاحیتوں کے حصول میںپاک فوج دنیا کی ساتویں طاقتور عسکری طاقت بن گئی،پاکستان نے دفاعی میدان میں اسرائیل، جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک سال میں 2درجے بہتری کیساتھ دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی،رپورٹ کے مطابق پاک فوج کا پاور انڈیکس 0.1694 ہے جو جاپان، فرانس، اٹلی، برازیل، اسرائیل، جرمنی اور کینیڈا سے اوپر ہے، پچھلے 3برس میں پاک فوج کی پوزیشن میں8درجے بہتر ہوئی۔
پاک فوج دنیا کی ساتویں طاقتور عسکری طاقت



















