عمران خان سمیت متعدد رہنماوں وکارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمران خان سمیت متعدد رہنماوں وکارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد رہنماوں و کارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 10 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، شبلی فراز، اسد عمر،عمر ایوب،علی امین گنڈا پور، فرخ حبیب، حماد اظہر ،امجد نیازی، خرم نواز، اسد قیصر، عامر کیانی، ڈاکٹر وسیم شہزاد بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کا مین گیٹ اور شیشے توڑے گئے، جلاو گھیراو¿، پتھراو¿ اور جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی چیزیں توڑنے والے ملزم گرفتار کرلیے،پولیس کی 2 گاڑیوں،7 موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا،پستول، 20 ہزار روپے، 8 پولیس ملازمین کی اینٹی رائٹ کٹ چوری کی گئیں۔