کسی بھی ریلی، عوامی اجتماع کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد (بیورورپورٹ) کسی بھی ریلی، عوامی اجتماع کی کوریج پر پابندی عائد،تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کسی بھی جماعت، تنظیم اور فرد وغیرہ کے جلوس کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کردی ، عدم تعمیل کی صورت میں بغیر شوکاز نوٹس لائسنس معطل کردیاجائے گا۔

خط میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پرتشدد ہجوم، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی لائیو فوٹیجز،تصاویر دکھا رہے ہیں،لاہور میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان حالیہ تعطل کے دوران ایسی فوٹیجز،تصاویر ٹی وی سکرینوں پر بغیر کسی ادارتی نگرانی کے دکھائی گئیں جس میں پرتشدد ہجوم نے پٹرول بموں کا استعمال کیا، پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا ئی۔


مختلف سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر ایسی فوٹیجز کی براہ راست نشریات نے ناظرین و پولیس میں افراتفری ، خوف و ہراس پھیلا دیا،پرتشدد سرگرمی نہ صرف امن و امان کی صورتحال بلکہ عوامی املاک و جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے، مواد کو نشر کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔