صدر عارف علوی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج ،تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے صدرمملکت کی نا اہلی کیس کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اپنایا میری صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال درست نہیں ہوئی۔

عارف علوی کے کاغذات پر میرے 6 اعتراض تھے، صدارتی الیکشن کے وقت عارف علوی انڈر ٹرائل ملزم اور صدارت کیلئے اہلیت نہیں رکھتے تھے،کاغذات کو تائید کنندہ، تجویز کنندہ نہ ہونے پر خارج کیا گیا، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے کی وجہ سے ملک وقت بحران کا شکار ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے سیاسی جماعتیں کیا کر رہی ہیں یہ آپ کا مقدمہ نہیں ، آپ کے کاغذات نامزدگی پر تائید کنندہ و تائید کنندہ کے دستخط نہیں تھے، آئینی تقاضا ہے تائید کنندہ تجویز کنندہ رکن مجلس شوریٰ ہونا چاہیے۔