اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے دائرہ اختیار میں منتقل کرنے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی چوری روکنے کو حکومتی ترجیحات قرار دیتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کو منتقل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔
کمیٹی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ٹرمز آف ریفرنس اور معینہ مدت کا تعین کرےگی،وزیر اعظم نے کمیٹی کو جلد لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاملک میں بجلی چوری کرنےوالے عناصر کا مو¿ثر سد باب کریں گے،وفاق صوبوں کی استعداد بڑھانے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرےگا۔
شہبازشریف نے مزید کہاصوبوں کے پاس بجلی بلوں کی وصولیوں کیلئے بہتر انتظامی ڈھانچہ موجود ہے،وصولیوں کیلئے بہتر انتظامی ڈھانچہ بجلی کے گردشی قرضے کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو منتقل کرنے کیلئے کمیٹی قائم



















