اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عام انتخابات کے بروقت انعقاد کےلئے آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرےگی، مردم شماری کا عمل وقت ضائع کئے بغیر مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، آئی ایم ایف سے پی ٹی آئی نے آئینی و جمہوری طریقے سے اپنی حکومت کا خاتمہ ہوتے دیکھ کر انحراف کیا، اتحادی حکومت نے معاہدے کی پاسداری کی اور توقع ہے معاہدہ جلد ہوگا، مردم شماری کا فیصلہ گزشتہ دور حکومت میں ہوا، عمل پیرا ہیں۔
خیبرپختونخوا ،پنجاب میں پارٹی رہنماﺅں کو کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کردی، پوری قوت اور تیاری سے انتخابات میں حصہ لیں گے، دونوں صوبوں میں خدشات و تحفظات کا حل الیکشن کمیشن نے نکالنا ہے، میں تو غلط نہیں کررہا، گرفتاری کے آرڈر میں نے نہیں دئیے، عدالتوں کی جانب سے جاری ہوئے، آپ نے انصاف کی عدالتوں کو ملیامیٹ کردیا، دنیا کو کیا پیغام بھیج رہے ہیں؟ عمران خان نیازی اگر کہتے ہیں میں صادق و امین ہوں تو بہت بڑا جھوٹ بول رہے ہیں۔
سی پی این ای کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان کو معاشی و سیاسی اعتبار سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، اتحادی حکومت کے حوالے سے زیادہ بات نہیں کروں گا کہ وہ خود نمائی لگے لیکن معیشت کوسنبھالا دینے، ملک کو آگے بڑھانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، اتحادی حکومت کو 11 ماہ ہوچکے ، معاشی اعتبار سے گزشتہ دورہ حکومت سے چلے آ رہے پاکستان دیوالیہ پن کے خوف سے نکل چکا، آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے میں ایسی شرائط تسلیم کرنی پڑ رہی ہیں جس کا عام آدمی پر بوجھ پڑنا ہے۔
آئی ایم ایف سے گزشتہ حکومت نے معاہدہ کیا اور جب جنوری،فروری میں علم ہوا آئینی و قانونی طریقے سے ہٹایا جار ہا ہے تو اپنے ہی معاہدہ سے انحراف کیا،کوئی نجی معاہدہ نہیں تھا بلکہ پاکستان کی ریاست کا آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ تھا، انحراف کا جو نقصان ہوا وہ سب کے سامنے ہے ایسی شرائط جو گزشتہ حکومت نے مانی تھیں اب آئی ایم ایف نے کہامن وعن عمل کریں گے، بات ماننی پڑی، امید ہے سٹاف لیول معاہدہ جلدہوجائے گا اور پھروہ بورڈکے پاس جائےگا، کہا گیا اتحادی حکومت شہباز شریف نہیں چلا سکیں گے لیکن تمام اتحادیوں کے مثبت کردار کی وجہ سے حکومت قائم و دائم ہے اور تاریخ میں پہلی اتحادی حکومت موجودہ حالات میں یک جان دوقالب ہے اور آگے بڑھ رہی ہے۔
حکومت نے مشکل حالات میں فیصلے کئے،کفایت شعاری پر اجتماعی دانش سے فیصلہ کیا گیا جس پر فوری کابینہ کمیٹی بنائی گئی جس کے 3 اجلاس ہوچکے ہیں، بہت پیشرفت ہے، آئندہ ہفتے اجلاس خود چیئر کروںگا، حکومت سنجیدگی سے تجاویز پر عمل کرےگی، تمام کابینہ ممبران بھی ساتھ دیں گے، وزیراعظم نے کہاپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، وفاقی حکومت نے خالصتاً اپنے وسائل سے شفافیت کےساتھ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام، اینڈی ایم اے کے ذریعے سیلاب متاثرین کےلئے 100ارب خرچ کئے،ہر جگہ گئے۔
جنیوا میں متاثرین کےلئے ہونے والی ڈونرزکانفرنس کے اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کےلئے کوشاں ہیں تاکہ موصول ہونےوالی امداد زلزلہ متاثرین میں تقسیم کر سکیں، ترکیہ و شام میں تباہ کن زلزلہ آیا،لاکھوں گھرتباہ اور کروڑوں بے گھر ہوئے، ترکیہ پاکستان ایسے رشتے میں جڑے ہیں ان کےلئے امدادی سامان بھجوا رہے ہیں، ترکیہ میں خیموں کی زیادہ ضرورت ہے،شام میں خوراک،ادویات اور کپڑوں کی ضرورت ہے، پاکستان کے عوام اپنا حق ادا کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں اور تسلسل کےساتھ امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے۔
انتخابات کا بروقت انعقاد آئینی و قانونی ضرورت ہے، اس سے ملک آگے چلے گا،وفاق فرض کی ادائیگی نبھا رہا ہے،2021ءمیں گزشتہ حکومت کے دور میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ ہوا، گزشتہ مردم شماری پر بعض صوبوں و سیاسی جماعتوں کو شدید تحفظات تھے، فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کا ہے ،باقاعدہ آغازہوچکا ،فنڈز بھی فراہم کردیئے ، بعض صوبوں کے تحفظات کا ازالہ چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے خدشات سے تحریری آگاہ کیا۔
معاملات کا حل الیکشن کمیشن نے نکالنا ہے، فیصلہ میں نے نہیں کرنا، انہوں نے کہا بطور پارٹی صدراپنے امیدواروں کو ہدایات جاری کر چکا ہوں دونوں صوبوں میں اپنے کاغذات بروقت جمع کرائیں، 75 سال میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے صرف 2صوبوں میں انتخابات ہو رہے ہیں، کیا نتائج ہوں گے وقت بتائے گا،مسلم لیگ (ن) سمیت کوئی بھی سیاسی جماعتی انتخابی عمل سے نہیں بھاگ سکتی اگر ایسا کیا تو اس کا وجود ختم ہوجائےگا، وزیراعظم نے کہا ملک میں پہلی مرتبہ ایسی صورتحال بن چکی ایک سیاسی شخص اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔
عدالت عظمیٰ سمیت ہر عدالت و قانون نافذ کرنےوالے ادارے کو انکاری ہے اور اپنی بیماری ، بزرگی اور لاچاری کا واویلا کر رہے ہیں، اگر وہ ریلیوں و سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بن سکتے ہیں تو عدالتوں میں جانے کی بجائے دھاوے بولے جاتے ہیں، ججوں پر جملے کسے جاتے ہیں، کورٹ کے جنگلے توڑے جاتے ہیں، شہبازشریف نے کہا ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست تباہ کردی اگر ریاست کو بچانے کیلئے اپنی ساری سیاست بھی داﺅ پر لگانی پڑے تو گریز نہیں کریں گے جب ہم اپوزیشن میں تھے تو چن چن کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
نوازشریف کو ہر روز ٹرائل کورٹ میں بلایا جاتا تھا اور وہ جعلی مقدمات میںچھٹی والے دن بھی پیش ہوتے رہے،کبھی عدالت پیشی سے انکار نہیں کیا، کوئی بیماری سمیت عذر پیش نہیں کیا، رانا ثنا کوجعلی کیس پر عدالتوں میں گھسیٹا گیا، بیرون ملک بیٹھ کر کس نے کہا تھا میں سیلوں سے اے سی ،بیت الخلاءکی سہولت ختم کر دوں گا، وزیراعظم نے کہا عمران خان کو نوٹس و گرفتاری کے احکامات حکومت نہیں عدالتوں نے دیئے اگر عدالتیں ہمارے اوپر اتنی مہربان ہوتیں تو جب دہشت گردوں کی گاڑیوں میں مجھے لے جایا جاتا تھا تب میں اپنی بیماری کا عذر پیش کرتا تھا، مجھے 4 ہفتے ایک آرڈر لینے میں لگے ،جیل سپرنٹنڈنٹ سے ایمبولینس میں عدالت میں پیشی کی استدعا کی تو ایمبولینس موجود ہونے کے باوجود مجھے ایمبولینس میں عدالت پیش نہیں ہونے دیا گیا۔
نوازشریف کو جعلی اقامہ پر وزارت عظمیٰ سے ہٹا کر نااہل قرار دیا گیا اور عمران خان کو بنی گالہ کی غیر قانونی تعمیر کو ریگولر کرتے ہوئے صادق و امین قرار دیا گیا جب ابصار عالم ، مطیع اللہ جان و دیگر کےخلاف کارروائیاں ہوئیں کسی نے نوٹس نہیں لیا جو شخص عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوتا وہ گویا اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، توشہ خانہ کے سامنے آنے کے بعد بھی اگر عمران خان اپنے آپ کو صادق و امین کہتا ہے تو اس سے بڑا کوئی جھوٹ نہیں، چوری ایک روپے کی بھی ہوتی ہے اور کروڑوں کی بھی ہوتی ہے۔
توشہ خانہ کے حوالے سے قانون موجود ہے کس طرح سے وہاں قیمت لگنے کے بعد آپ تحفے کورکھ سکتے ہیں، قانون میں تبدیلی کردی،عمل بھی ہوگا، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،عمران خان نے کوئی عہدہ نہیں چھوڑا، تحفے بیچنا جرم ہے، جعلی رسیدیں بناکر جعلسازی کی گئی،وزیراعظم نے کہا کیا قوم کو کھیل تماشا بنا کر آگے لےکر چلنا ہے، کیا اداروں پر اپنے آپ کو حاوی کرنا ہے یا قانون کی حکمرانی اور ملک کے مسائل کا حل تلا ش کرنا ہے۔
چبھتے ہوئے سوالات ہیں جن کا قوم کو جواب چاہئے، جب لوگوں نے یکطرفہ فیصلے کئے ، عدل کی دھجیاں اڑائی گئیں اگر احتساب نہیں ہو گا توملک کامزید نقصان کرتے چلے جائیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جب عدم اعتماد کا عمل جاری تھا تو اس وقت صدر و سپیکر کی جانب سے آئین شکنی کی کیا ضرورت تھی جسے سپریم کورٹ نے بحال کیا، سیاستدان کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی ہتھیار نہیں اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو سب کو بھلے ایک دوسرے کے چہرے پسند نہ بھی ہوں مل بیٹھنا ہو گا۔
ابھی سانحہ پشاور ہوا تو اجلاس بلایا ،پی ٹی آئی کو مدعو کیا گیا لیکن وہ نہیں آئی، کورونا کے دوران میں پی ٹی آئی کے طلب کردہ اجلاسوں میں شریک ہواوہ اپنی بات کرکے چلے جاتے تھے اس کے علاوہ بھی مختلف اوقات میں قومی ایشوز پر بطور اپوزیشن لیڈر اجلاسوں میں شرکت کی وہ ہمیں چور ڈاکو قرار دیتے تھے لیکن خود رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پارٹی رہنماﺅں کو جو ریلیف ملا وہ ترمیم شدہ احتساب قانون کے تحت نہیں ملا، لندن میں ہمارے حق میں فیصلے ہوئے اورکلین چٹ ملی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ،عمل پیرا ہوں گے،شہبازشریف نے مزید کہازلمے خلیل زاد کو جس وقت پوری اپوزیشن کو دیوار میں چنوایا جا رہا تھا اس وقت خیال نہیں آیا، سیاسی غیر یقینی کا ذکر آئی ایم ایف نے نہیں کیا، آئی ایم ایف کی شرائط حکومت مکمل طور پر مان چکی ، سعودی عرب پاکستان کا بااعتماد ترین ملک ہے۔
قطر، چین سارے ملک پاکستان کے برے وقت کے ساتھی ہیں، چین دنیا کی بڑی معاشی و عسکری قوت بن چکا ،سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدہ تاریخی کامیابی ہے ،چین کو مبارکباد دیتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا دعاہے اللہ عوام کو آٹے اور پٹرول میں ریلیف کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی توفیق دے۔
جبکہ اپنی ٹوئٹس میںشہباز شریف نے کہا سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی، خارجی و سکیورٹی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، ملک کو درپیش چیلنجز خصوصاً معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی کاوشوں و حکمت عملی سے مدیران کو آگاہ کیا گیا، حکومت اور عوام کے درمیان روابط میں سی پی این ای کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ایک اورٹوئٹ میں شہبازشریف نے کہااسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کےخلاف ہر قسم کی نفرت و امتیازی سلوک کے خاتمے کےلئے عالمی برادری کےساتھ کھڑا ہے،اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا علمبردارہے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















