خان کو سمجھائیں سرنڈر کردیں، یاسمین راشد کی صدر مملکت سے مبینہ گفتگولیک

لاہور(خبر نگار)حالات خراب،کارکن پٹرول بم پھینک رہے ہیں،خان کو سمجھائیںسرنڈر کردیں، یاسمین راشد کی صدر مملکت سے مبینہ گفتگولیک،بندے لانے کی آڈیو بھی سامنے آگئی،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی رہنما یاسمین راشد کی صدر مملکت عارف علوی کےساتھ مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی ،منظر عام پر آنےوالی آڈیو میں یاسمین راشد کہہ رہی ہیں سر صورتحال پر بہت خراب ہے، کارکنوں نے پٹرول بم پھینکنا شروع کردئیے اس سے پہلے خون خرابہ ہو۔

میرا خیال ہے آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی نے جواب میں کہا میں نے بات کر لی ،یاسمین راشد نے کہا آپ ان سے کہہ دیں میں بات کر لیتا ہوں عمران خان سے جس پر صدر عارف علوی کہتے ہیں میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں،یاسمین راشد نے کہا دیکھیں کچھ مر جائیں گے، صورتحال اتنی بری ہو جائے گی الیکشن ملتوی ہو جائیں گے، کچھ پولیس والے مر جائیں گے۔


میرا خیال ہے آپ خان صاحب کو کہیں سرنڈر کردیں،باقی آپ کی مرضی،ابھی رینجرز وہاں پر ہے، پٹرول بم چل رہے ہیں، واٹر کینن کو آگ لگ گئی میں تو باہر ہوں، فون تو کردئیے ہیں،صدر عارف علوی نے کہا میں دوبارہ اسد عمر سے بات کرتا ہوں،یاسمین راشد نے کہا آپ شاہ صاحب (شاہ محمود قریشی) سے بھی بات کر لیں وہ خان صاحب کےساتھ ہیں۔

اس سے قبل یاسمین راشدکی اعجاز شاہ سے بات چیت کی ویڈیو منظر عام پر آئی،یاسمین راشد مبینہ طور پر اعجازشاہ سے کہہ رہی ہیں عمران خان نے کہا ہے سارے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بندے لےکر پہنچیں جو نہیں پہنچے گا ٹکٹ نہیں دوں گا، خان صاحب نے بات ڈائرکٹ کہی ہے۔

اعجاز شاہ نے جواب دیا سب کو فون کر رہا ہوں، یاسمین راشد نے کہا عمران خان نے کہا ہے میری طرف سے پیغام سب کو پہنچا دیں،دوسری جانب یاسمین راشد نے اعجاز شاہ کےساتھ آڈیو لیک کی تصدیق کرتے ہوئے کہاپارٹی کی صدر ہوں کیا اپنے لوگوں کو نہیں بلاوں گی ہمارے لوگ 23 گھنٹے سے سڑکوں پر ہیں،شیلنگ و تشدد کیا جا رہا ہے، آڈیو میں کوئی متنازع بات نہیں کی گئی۔