زمان پارک دوسرے روز بھی میدان جنگ،ہائیکورٹ نے پولیس آپریشن سے روکدیا

لاہور(کرائم رپورٹر،کورٹ رپورٹر)عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک دوسرے روز بھی میدان جنگ بنا رہا،پولیس اہلکاروں،کارکنوں میں جھڑپوں سے متعدد زخمی ہوگئے،3اضلاع کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، رینجرز کے دستے بھی مال روڈ پر موجود ہیں،وکلا کی کثیر تعداد بھی زمان پارک آ پہنچی۔

زمان پارک و قریبی علاقے میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بدستور منقطع ہے ،مال روڈ کے اطراف تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے کل صبح10بجے تک عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں پولیس آپریشن فوری طور پر روکنے کا حکم دیدیا۔