توشہ خانہ کا2002سے پہلے کاریکارڈ بھی پیش کیاجائے،لاہور ہائیکورٹ کاحکم


لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ پر وفاقی کابینہ اجلاس کے میٹنگ منٹس 21 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا
،تفصیلات کے مطابق جسٹس عاصم حفیظ نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی درخواست پر سماعت کی
،جسٹس عاصم حفیظ نے حکم دیا توشہ خانہ کا 2002ء سے پہلے کا ریکارڈ جس شکل میں بھی موجود ہے پیش کیا جائے
، عدالت مکمل جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کرے گی،دیکھیں گے تحفے کس نے دیئے ،پہلو کا جائزہ لینا ضروری ہے تحائف کیوں دیئے جاتے ہیں، کیا تحفہ اس لیے دیا جاتا ہے بدلے میں کوئی فائدہ لیا جائے اتنے خوبصورت تو نہیں کوئی بیوٹی کونٹیسٹ میں تحفہ جیت لیا ہو
،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ایک وزیر تحفہ لے رہا ہو تو سمجھ آتی ہے مگر جن کے پاس سرکاری عہدہ ہے وہ تحفہ کیسے لے سکتے ہیں؟ ،عدالت نے کہا ہمارے پاس یہ معاملہ نہیں ،متعلقہ فورم موجود ہے،عدالت نے وفاقی حکومت کو 2002سے پہلے کا ریکارڈ فوری پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ساڑھے 11بجے تک ملتوی کردی
،سماعت کادوبارہ آغاز ہوا تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے توشہ خانہ کا 466صفحات پر مشتمل 2002ء سے 2023ء تک کا ریکارڈ پبلک کرنے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے تحائف پرپالیسی بنادی
،بعدازاں عدالت نے وفاقی کابینہ کے توشہ خانہ اجلاس کے میٹنگ منٹس 21 مارچ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔