ڈی جی خان ،گجرات میں ٹریفک حادثات،8جاں بحق

ڈیرہ غازی خان،گجرات (بیورورپورٹ )ڈی جی خان میں زائر ین سے بھری ٹرالی نہر میں جاگری،6جاں بحق،گجرات میں ٹرک نے 2طالب علموں کی جان لے لی،تفصیلات کے مطابق سخی سرور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے،ریسکیو کے مطابق زائرین حضرت سخی سرور دربار کی زیارت کرنے جا رہے تھے ،ٹریکٹر ٹرالی پر 30 سے 40 افراد سوار تھے،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،10افراد کو زندہ بچا لیا،دوسری جانب گجرات میں دیونہ منڈی کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے،ریسکیو کے مطابق حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، جاں بحق ہونیوالوں میں 18 سالہ مرزا بلال اور 20 سالہ عزیز الدین شامل ہیں،دونوں نوجوان طالبعلموں کی نعشیں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردی گئیں۔