عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی درخواست سماعت کیلئے مقرر،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کی درخواست اعتراضات کیساتھ کل سماعت کیلئے مقرر کر دی،چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کر رکھے ہیں، رجسٹرار آفس نے پہلا اعتراض اٹھایا عمران خان کی درخواست واضح نہیں،ملک بھر کی ویڈیو لنک درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے؟ متعلقہ عدالت سے رجوع کے بغیر درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟ ۔