نسک ایپلی کیشن کے ذریعے رمضان میں عمرہ کی رجسٹریشن کی اجازت
ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نسک ایپلی کیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ کرنے کا اجازت نامہ جاری کرنے کے امکان کا اعلان کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے کہا کہ رمضان المبارک کے عمرے کےلئے اجازت نامے کا اجراءکھول دیا گیا ہے۔ نسک ایپلی کیشن کے ذریعے بکنگ کرنے کےلئے پہل کریں، تاکہ آپ کا عمرہ آسان اور سہل ہو۔قبل ازیں وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کی درخواست منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ خدمات صرف نسک ایپ تک محدود تھیں۔



















