لاہور(خبر نگار،کرائم رپورٹر)کارکن ڈھال،عمران گرفتاری سے بچ گئے،اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کیس میںوارنٹ گرفتاری وصول کرادئیے،سارا دن زمان پارک رہائشگاہ کامحاصرہ،پولیس کی بھاری نفری اینٹی رائٹ فورس کے جوان،واٹرکینن ہائی الرٹ رہیں،کارکنوں کاگرفتاری کی صورت میں شدید مزاحمت کااعلان،پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کی دھمکی دےدی،لاہور میں ریلی نکالنے کااعلان،بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے چیف جسٹس کو خطوط ارسال ۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عدالتی احکامات پر عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی تو فوری طور پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما زمان پارک پہنچ گئے، اطلاع ملتے ہی کارکنوں کی کثیر تعداد بھی امڈ آئی اور ڈھال بن گئے،کارکنوں کی جانب سے اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی اور اعلان کیاکپتان کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے،شدید مزاحمت کریں گے،ایس پی سٹی حسین طاہر نے ٹیم کے ہمراہ زمان پارک پہنچ کر وارنٹ گرفتاری دکھائے اور نوٹس جمع کرایا۔
سابق وزیراعظم کے چیف آف سٹاف شبلی فراز نے وارنٹ گرفتاری وصول کیا اوروارنٹ پر لکھا عمران خان موجود نہیں، قانون کے مطابق تعمیل کریں گے، ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہالاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جا رہی ہے، عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ترجمان کے مطابق عمران خان گرفتاری سے دینے گریزاں ہیں، ایس پی سٹی رانا حسین طاہر کمرے میں گئے مگر عمران خان موجود نہیں تھے، پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی۔
ایس ایس پی اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہا عمران خان کی رہائشگاہ نوٹس پر دستخط کرانے گئے ،کارکنوں نے بدتمیزی کی اور گالیاں دیں، قانونی تقاضے پورے کرنے آئے ،ادھر آئی جی اسلام آباد نے کہاعمران خان کو بہت مواقع دئیے اب گرفتاری دےدیں،عمران خان کی گرفتاری کا حکم واضح ہے،وارنٹ پہلا اور گرفتاری اگلا مرحلہ ہے،گرفتاری میں رخنہ ڈالا گیا تو ایک اور جرم ہوگا، کارکنوں سے درخواست ہے عدالت کے حکم اور پولیس کی کارروائی کو پورا کرنے میں مدد کریں۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے ایس ایس پی اسلام آباد کو عمران خان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہالوگوں کو اکٹھا کرکے تصادم کا امکان بنایا جا رہا ہے،رابطہ کرنے پر سی سی پی او لاہور نے آئی جی اسلام آباد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا قانون پر عمل کرنا اداروں کا کام ہے، لاہور پولیس مکمل تعاون کرے گی،دریں اثناپولیس نے سارا دن زمان پارک رہائشگاہ کامحاصرہ کیے رکھا،پولیس کی بھاری نفری اینٹی رائٹ فورس کے جوان،واٹرکینن بھی ہائی الرٹ رہیں۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
اہم قانون سازی،قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم،پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی



















