عمران خان کی حفاظتی ضمانت درخواست چیف جسٹس ہاؤس عملے نے واپس کر دی

لاہور(کورٹ رپورٹر)کپتان کی حفاظتی ضمانت درخواست چیف جسٹس ہاؤس عملے نے واپس کر دی،تفصیلات کے مطابق وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس ہائوس میں موجود عملے کو درخواست جمع کرائی توتعینات اہلکار نے وکیل سے کہا آپ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں یہاں درخواست دائر نہیں ہوتی، عملے نے کہا ڈائری برانچ کاعملہ موجود نہیں،نمبرنہیں لگ سکتا، سکیورٹی عملہ درخواست کو مرکزی دروازے پر چھوڑ کر واپس چلا گیا،وکیل نے ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے پر رکھ دی۔