لاہور،ڈی آئی خان،چلاس(کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ)لاہور،ڈی آئی خان،چلاس میں ٹریفک حادثات،بچوں سمیت12افراد جاں بحق،متعدد زخمی،تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لوئر مال میں ٹریکٹر ٹرالی نے چنگ چی کو ٹکر ماردی،حادثے میں3 افراد جاں بحق ،2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں امجد بھٹی، سجاد اور عثمان شامل ہیں ،زخمیوں کی حالت بھی نازک ہے،ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں رازندہ کے علاقے سروبئی میں کپڑوں سے بھرا کنٹینر بریک فیل ہونے پربے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرایا،2 بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ،مزید برآں شاہراہ قراقرم پر بوڈر اور گیچی کے درمیان مسافر کوچ کھائی میں جاگری ،4افراد چل بسے اور18زخمی ہوگئے۔
حادثے کا شکار مسافر کوچ راولپنڈی سے سکردو جارہی تھی،ریجنل ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















