اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ میں اقوام متحدہ کانفرنس میں شرکت کےلئے کل قطر روانہ ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف دوحہ جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے دوران کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا ۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کانفرنس میں شرکت کیلئے کل قطر روانہ ہوں گے



















