لاہور ( ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دعوی کیا ہے مجھے قتل کرنے کا دوسرا منصوبہ بھی بن چکا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا آئین کو دیکھتے ہوئے اپنی حکومتیں قربان کیں، وکلاء نے بتایا 90 دن سے آگے الیکشن جاہی نہیں سکتا ، عدلیہ کو اعتماد دلاتا ہوں قوم ساتھ کھڑی ہے ۔
مجھے یقین ہے جن تین لوگوں کو نامزد کیا وہی مجھے قتل کرانے کی کوشش میں ملوث ہیں ، ملزم نوید کی پیشی کے وقت 5 نامعلوم افراد عدالت میں موجود تھے۔
تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ، شہباز شریف ، ڈرٹی ہیری، رانا ثنا کے باعث کیس کو کور اپ کرنے کی طاقت ہے تینوں کو خوف ہے عمران خان اقتدار میں نہ آجائے ۔
فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس عدالت میں گئے دونوں فوری ختم ہوجائیں گے۔
مجھے قتل کرنے کا دوسرا منصوبہ بھی بن چکا۔عمران خان



















