عمران کی 9مارچ کو پیشی،عدالت میں انٹری پاس سے مشروط

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عمران کی 9مارچ کو پیشی،عدالت میں انٹری پاس سے مشروط،تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مارچ کو پیشی کیلئے رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکیورٹی و دیگر ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد کے کمرہ عدالت میں انٹری پاس کے ذریعے ہوگی، اسلام آباد انتظامیہ و پولیس کو سکیورٹی انتظامات کرنے اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا کو 15 ناموں کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔