آئی جی کے بہترین پرفارمنس پر افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات و تعریفی اسناد

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ ریجن کے اضلاع قصور اور ننکانہ صاحب اور سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر میں مختلف واقعات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 33افسران واہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد قصور میں پانچ سالہ بچے کے اندھے قتل میں ملوث ملزمہ کو انتہائی کم وقت میں گرفتار کرنے پرایس پی انویسٹی گیشن قصور اورانکی ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے اس وقت تعینات ایس پی انویسٹی گیشن قصور عبدالوہاب خان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا جبکہ واقعہ کی تفتیش اور ملزمہ کو گرفتار کرنے والی ٹیم میں شامل 10افسران و اہلکاروں کو سی سی ون اور 10ہزار فی کس نقد انعام دیا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں سب انسپکٹر علی اکبر،سب انسپکٹر محمد جاوید،ٹی ایس آئی محمد وسیم، اے ایس آئی منیر احمد،ہیڈ کانسٹیبل محمد سونا،ہیڈ کانسٹیبل محمد الیاس،کانسٹیبلان علی رضا،ذیشان سعیداورڈرائیور کانسٹیبل محمد ارشد شامل ہیں۔ دریں اثناءانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اتوار پانچ مارچ تک صوبے کے تمام ریجنل پولیس دفاتر جبکہ 12مار چ تک تمام ضلعی پولیس دفاتر میں ”تحفظ“ سنٹرز فعال کرنے کی ڈیڈ لائن دےدی ہے۔آئی جی پنجاب نے آرپی اوز اور ڈی پی اوز سے کہاکہ جاری کردہ ہدایات کے مطابق ان ”تحفظ سنٹرز“ کو فعال کرکے ٹرانس جینڈر اور بے سہارا بچوں کے علاوہ مدد اور توجہ کے مستحق کمزور طبقوں کی خدمت اور تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ یہ”تحفظ سنٹرز“ٹرانس جینڈر، بے سہارا بچوں اور ذہنی مسائل کے شکاربے گھر بچوں کی مدد اور تحفظ میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے غیر ملکی شہریوں بالخصوص چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوزکو ذاتی نگرانی میں بہترین اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے لہٰذا چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، دفاتر سمیت تمام ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی انسپکشن باقاعدگی سے کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے پتنگ بازی سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کوسخت کریک ڈاو¿ن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں دھاتی ڈوراور پتنگوں کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال میں ملوث قانون شکنوں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ جس علاقے میں ڈور پھرنے کا واقعہ سامنے آیا وہاں متعلقہ سرکل افسر اور ڈی پی اوز جواب دہ ہونگے۔ آئی جی پنجاب نے 15 کی کالز پر زیادہ مقدمات درج کرنے والے ضلعی پولیس افسران کو شاباش جبکہ کم مقدمات پر سرزنش کی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کارکردگی کیلئے ماضی میں منفی سمجھے جانے والے انڈیکیٹرز آج مثبت کارکردگی کی علامت سمجھے جا رہے ہیں۔