خانہ جنگی اورفساد کے درمیان ایک ہی دیوا رعمران خان ہے:مسرت چیمہ/ جمشید اقبال

لاہور (خبرنگار) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو راستے سے کوشش پاکستان پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہوگا ،اگر عمران خان پر کوئی کارروائی ہوئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جنہیں پہلے نامزد کیا گیا ہے ، قوم سے اپیل ہے کہ انہوںنے بروقت رد عمل دینا ہے اور باہر نکلنا ہے ، جنہوںنے پہلے قاتلانہ کیا وہ پھر اس طرح کا ارادہ رکھتے ہیں ،عمران خان کی حفاظت پاکستان کی حفاظت ہے ، انارکی سے بچاﺅ کی تدبیر ہے ،یہاں چور اچکا چوہدری بن چکا ہے،شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور دیگرگرفتار رہنماﺅں اور کارکنان کے ساتھ جنگی قیدیوں سے بد تر سلوک کیا جارہا ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد روانگی سے قبل مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور دیگر کے ہمراہ زمان پارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ پاکستان کی معیشت خطرے میں ہے اللہ نہ کرے اگر عمران خان کو نقصان پہنچتا ہے تو میرا وطن خطرے میں ہے ، تحریک انصاف نے اور عمران خان نے بارہا اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اوراس کی وجوہات ساری قوم کو پتہ ہےں، جنہوںنے پہلے حملہ کیا وہ اب بھی اس طرح کی انتقامی کارروائیوں میں چوبیس گھنٹے مصروف ہیں ۔اگر عمران خان کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے لیکن اب قوم اس کا جواب دے گی ،اس کے ذمہ دار وہی ہیں جنہوں نے پہلے منصوبہ بندی کی اور گوجرانوالہ میں جان لیوا حملہ ہوا ۔ یہ عمران خان کو تکلیف اور نقصان پہنچانے والی بات نہیں بلکہ اس طرح کے اقدام سے پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اللہ تعالیٰ کے بعد عمران خان امید اور آسرا نظر آتا ہے ، عوام چاہتے ہیں کہ انتخابات ہوں اور وہ اس میں اپنے مینڈیٹ کا اظہار کریں گے اور شاید اس کے بعد ہماری مشکلات میں کمی آ جائے ۔