دہشتگرد سزا سے بچ نہیں سکتے .عبرت کی مثال بنائیں گے,صدر.وزیراعظم
اسلام آباد () وزیراعظم نے بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے, دہشتگرد سزا سے بچ نہیں سکتے ۔
انہوں نے وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ بھی طلب کر لی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
ادھر صدر مملکت عارف علوی نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا



















