لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ،چیف ٹریفک آفیسر کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کے باعث عوام رل گئے۔
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہورہائیکورٹ بار کے سالانہ الیکشن کے موقع پر ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت علمی کے باعث اس وقت لاہورہائیکورٹ کے اطراف میں مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہے،جس میں مال روڈ ،مزنگ روڈ،لوئر مال ،نابھہ روڈاور سیدموج دریا شامل ہے،علی الصبح لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا لیکن اس پلان پر خود ٹریفک پولیس نے عمل نہیں کیا اور زیادہ ترپوائنٹس سے ٹریفک پولیس غائب ہے ،



















