رانا ثنا عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں:یاسمین راشد


لاہور: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہےکہ رانا ثنا عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں.
قاتلانہ حملےکے شواہد کو ضائع کرنےکی کوشش کی گئی-

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں کیونکہ شہباز شریف، رانا ثنا اور ڈرٹی ہیری تحقیقات نہیں ہونے دے رہے۔

حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت مسلم لیگ (ن) کے گھر کی باندی ہے ، سب سے مقبول لیڈر کو قتل کرانےکی کوشش کی جارہی ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے جےآئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی؟
مریم نواز دوبارہ عدلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، مریم نواز کی تربیت ہی غلط ہوئی-