لاہور (کرائم رپورٹر) سینٹرل پولیس آفس لاہور میں سکیورٹی پر مامور اور گن مین کی ڈیوٹی کرنے والے اہل کاروں کی فائرنگ پریکٹس کروانے کا حکم دے دیا گیا۔اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینٹرل پولیس آفس میں سکیورٹی اور گن مین ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس کروانے کا حکم دیا ہے۔تمام اہل کار پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی فائرنگ رینج میں مرحلہ وار 3روز کے اندر فائرنگ پریکٹس کریں گے۔ پہلی شفٹ میں 34جبکہ دوسری شفٹ میں 24اہل کار فائرنگ پریکٹس کریں گے۔اے آئی جی ایڈمن نے فائرنگ پریکٹس کے لیے گولیوں کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات سے متعلق ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ پریکٹس کا مقصد ایمرجنسی صورتحال میں سکیورٹی اہلکاروں کے رسپانس ریٹ کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس میں اہلکاروں کی فائرنگ مشق کرانے کا حکم



















