سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس،پی ڈی ایم کے وکیل کا جسٹس اعجازاور مظاہر نقوی پراعتراض
سلا م آباد (بیورورپورٹ) چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ نے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع کی تو پی ڈی ایم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بینچ کی تشکیل پر ہمیں دو ججز پر اعتراض ہے جنہیں بیچ میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔دوران سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آج اکٹھے ہونے کا مقصد تھا سب کو علم ہو جائے، مختلف فریقین کے وکلاءعدالت میں دیکھ کر خوشی ہوئی



















