اسلام آباد (بیورورپورٹ) شہباز ہتک عزت کیس میں عمران کا رویہ دانستہ نافرمانی والا تھا، سپریم کورٹ کاتفصیلی فیصلہ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے شہباز شریف ہتک عزت کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،سپریم کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا ہائیکورٹ و ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا،فیصلے میں کہا گیا پورے کیس میں عمران خان کا رویہ دانستہ نافرمانی والا تھا، عمران خان نے قانونی عمل کا غلط استعمال کیا، کیس میں دہرا معیار قائم نہیں کر سکتے
،ٹرائل کورٹ نے متعدد مرتبہ عمران خان کو جواب داخل کرنے کا موقع دیا، قانون کے مطابق عمران خان نے 30روز میں جواب جمع کرانا تھا، ٹرائل کورٹ نے جواب کرانے کیلئے حتمی موقع کے باوجود 9 مواقع فراہم کیے،
عمران خان کو غیر ضروری التوا دیئے گئے،فیصلے میں کہا گیا بے اختیار عدالت ناانصافی کی بدترین شکل ہے، بڑی یا چھوٹی قانون کی عدالت عدالتی نظام کی تکون کا حصہ ہے
، ایک عدالت کو اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، موثر عدالتی نظام آئینی جمہوریت میں قانون کی حکمرانی کا سنگ بنیاد ہے،جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے کہاسائل کا حق دفاع ختم نہیں ہونا چاہیے، اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتی ہوں۔
شہباز ہتک عزت کیس میں عمران کا رویہ دانستہ نافرمانی والا تھا،تفصیلی فیصلہ



















