گرمیوں ،رمضان میں بجلی کاترسیلی نظام بہتر،لو ڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے،وزیراعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے اور لوڈ مینجمنٹ کیلئے جلد و مناسب اقدامات کئے جائیں
،گرمی کی آمد سے پہلے متعلقہ اداروں کے پاس ٹھوس و جامع پلان موجود ہو ،رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے
،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسم گرما میں بجلی کی ترسیل اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا،وزیراعظم نے کہا گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے ،لوڈ مینجمنٹ کے مناسب اقدامات کئے جائیں،انہوں نے تاکید کی مجوزہ حکمت عملی کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تا کہ گرمی کی آمد سے پہلے متعلقہ اداروں کے پاس ٹھوس و جامع پلان موجود ہو، وزیراعظم نے کہا گرمیوں کے مہینوں خصوصاً رمضان المبارک کے دوران کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے
،وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا بجلی کی پیدا وار کے معاملے پر انرجی مکس میں مقامی ایندھن و متبادل وسائل کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو رہا ہے
اور درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی آ رہی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو مکمل آپریشنل بنانے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں
،وزیراعظم نے پاور ،پٹرولیم ڈویژن اور دوسرے متعلقہ اداروں کو بجلی کی پیداوار اور لوڈ مینجمنٹ پر ہم آہنگی اور روابط بہتر بنانے کی بھی ہدایت کردی۔