چلڈرن ہسپتال میں بچے یارومددگار،نگران وزیراعلیٰ مسیحا بن گئے،فوری وینٹی لیٹر پر شفٹ کرایا

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)چلڈرن ہسپتال میں مریض بچے یارومددگار،نگران وزیراعلیٰ مسیحا بن گئے،فوری وینٹی لیٹر پر شفٹ کرایا،تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے علی الصبح چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،
محسن نقوی چلڈرن ہسپتال کے مختلف شعبوں میں گئے،ذرائع کے مطابق چلڈرن ہسپتال کے عملے نے بے حسی کی انتہاء کرتے ہوئے مریض بچوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ رکھا تھا،
والدین اپنے مریض بچوں کو ہاتھوں کی مدد سے مصنوعی سانس دے رہے تھے، محسن نقوی نے بالائی منزل کا دورہ کیا تو وینٹی لیٹر مشینیں خالی پڑی تھیں
، نگران وزیراعلیٰ نے مصنوعی سانس کیلئے مریض بچوں کو فوری طور پر وینٹی لیٹر پر شفٹ کرایا،
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاپرواہی پر چلڈرن ہسپتال کے عملے کی سرزنش کی، ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے والے عملے کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے معاملات کی بہتری کیلئے کل اجلاس طلب کر لیا۔