اسلام آباد (بیورورپورٹ)دنیا کی پہلی جیل بھرو تحریک کا آغاز لیڈر اپنی حفاظتی ضمانت سے کر رہا ہے
،ان خیالات کااظہار وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں کیا،مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہادنیا کی پہلی جیل بھرو تحریک ہے جس کا آغاز لیڈر اپنی حفاظتی ضمانت سے کر رہا ہے،
صدر مملکت عارف علوی آئین، قانون اور عدالتی نظام کا تمسخر اڑانے والے کے خوف کا قیدی ہے
،صدر علوی عمران خان کے جرائم میں سہولت کار ہیں، آئین، قانون اور عدالتی نظام کو تماشہ بنادیا۔
دنیا کی پہلی جیل بھرو تحریک کا آغاز لیڈر اپنی حفاظتی ضمانت سے کر رہا ہے:مریم اورنگزیب



















