بلوچستان ،صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید خاتون و بیٹوں کی ہاتھ پائوں بندھی لاشیں کنویں سے برآمد

کوئٹہ(بیورورپورٹ)بلوچستان میں ظلم کی انتہائ،صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید خاتون و بیٹوں کی ہاتھ پائوں بندھی لاشیں کنویں سے برآمد
،تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مبینہ طور پر صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید خاتون اور 2 بیٹوں کی لاشیں کنویں سے برآمد ہوگئیں،پولیس کے مطابق کنویں سے نکلنے والی لاشوں کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے بندھے اور آنکھوں پر پٹی بھی بندھی ہوئی تھی تاہم مقتول خاتون کا چہرہ بری طرح مسخ ہے،تینوں کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا،
کوہلو میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مقتولین کے لواحقین نے الزام عائد کیا تینوںکئی برس سے بلوچستان کے وزیر تعمیرات و مواصلات عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے
،دکی کے رہائشی خان مری نے کہا لاشیں اہلیہ 40 سالہ گرناز، 22 سالہ بیٹے نواز اور 15 سالہ بیٹے عبدالقادر کی ہیں، ،بدترین ظلم کیساتھ بھوکا پیاسا بھی رکھا جاتا تھا
،14 سالہ بیٹی اور 5 سے 13 برس کے 4 بیٹے اب بھی صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید ہیں جن کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔