برسلز (مشرق نیوز) برسلز میں ہزاروں افراد نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے یورپی یونین کے صدر دفتر کے باہر ایک بڑا جلوس نکالا۔ مظاہرین نے پاسداران انقلاب کے خلاف نعرے لگائے اور اسے دہشت گرد تنظیم داعش کے مماثل قرار دیا۔انہوں نے ایران کے اندر مظاہرین کی طرف سے شروع کیے گئے نعرے بھی لگائے، جن میں خواتین، زندگی اور آزادی یہ سال خون کا سال ہے۔ سقوط خامنہ ای ہم حکومت کے خلاف جنگ کا حق رکھتے ہیںاورپاسداران انقلاب اور پاسیج حقیقی داعش ہیںاورہم لڑ رہے ہیں ایرانی حکومت کے خلاف لڑتے رہیں گے، جیسے نعرے لگائے گئے۔مارچ کے اختتام پر حزب اختلاف کی متعدد شخصیات نے جلوس سے خطاب کیا۔ مقررین میں سرگرم کارکن مسیح علی نژاد بھی شامل تھے، جنہوں نے حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ایرانیوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ہمارے پیارے ہم سے جدا کیے ہم انہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے۔ وہ یران میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں درجنوں مظاہرین کی ہلاکت کا حوالہ دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کردوں، بلوچیوں، ترکوں اور عربوں کے درمیان تقسیم کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اتحاد ضروری ہے۔سیاسی کارکن حامد اسماعیلیون نے اپنی طرف سےمظاہروں کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب ایک سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی عفریت بن چکا ہے اور ایران میں جبر اور قتل و غارت کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ 1980 سے 1988 تک جاری رہنے والی ایران عراق جنگ کو طول دینے میں پاسداران انقلاب کا اثر تھا اور اس نے اندرون اور بیرون ملک اس سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کا حوالہ دیا جن میں لبنانی "حزب اللہ" ملیشیا اورعراق کی "الحشد الشعبی" فورسز شامل ہیں۔یورپی یونین نے ایران میں حکومت مخالفین کو دبانے کی وجہ سے ایران کے خلاف پابندیوں کے پانچویں پیکج کا اعلان کیا ۔بیرون ملک ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے مطالبے کے لیے ایک زبردست مہم چلا رہے ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ یونین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تہران پراہم پابندیوںکے پیکیج کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔
برسلز میں پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے مظاہرہ



















