اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 38 کارروائیوں کے دوران 57.941 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 1679.947 کلوگرام منشیات اور 586.800لیٹرز ممنوعہ کیمیکل برآمد کر کے 3 خواتین سمیت 34 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونےوالی 13 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
برآمد شدہ منشیات میں 97.351 کلوگرام ہیروئن، 1404.696 کلوگرام چرس ، 22.600 کلو گرام افیون ، 154.150 کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس ، 1 کلو کریسٹل اور 0.150 کلو ویڈ شامل ہیں۔ بلوچستان نے 9 کاروائیوں میں 902 کلوگرام منشیات اور 586.800 لیٹرز ممنوعہ کیمیکل برآمد کر لیا۔ کاروائیوں میں ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں 70 کلو ہیروئن ، 682 کلو چرس اور 150 کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا نے 7 کاروائیوں کے دوران 621.059 کلو منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں 621.059 کلو چرس شامل ہیں۔ راولپنڈی نے 13 کاروائیوں کے دوران 123.577 کلو منشیات برآمد کر کے 15 خواتین سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
برآمدہ منشیات میں 16.890 کلو ہیروئن ، 83.837 کلوچرس، 22.600 کلوافیون اور 0.250 کلو میتھ ایمفیٹامائن ( آئس ) شامل ہیں۔ سندھ نے 6 کاروائیوں میں 19.918 کلو منشیات برآمد کر کے ایک خاتون سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
برآمدہ منشیات میں 0.868 کلو ہیروئن ، 16 کلو چرس، 1.900 کلو مینجر ایمفیبیا مائن (آئس)، 0.150 کلو دیڈ اور 1 کلوکریسٹل شامل ہیں۔ پنجاب نے 3 کاروائیوں کے دوران 13.393 کلو منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں 9.593 کلوگرام ہیروئن ، 1.800 کلوگرام چرس اور 2 کلومی تجھ ایمفیٹامائن ( آئس) شامل ہیں۔ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
این اے ایف کی کارروائیاں، 57.941 ملین ڈالر کی منشیات برآمد



















