مہنگائی بے قابو ہونے کااعتراف،منی بجٹ مجبوری میں لانا پڑا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اپنے بیان میںمہنگائی قابو سے باہر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے منی بجٹ مجبوری کے تحت لانا پڑا،ضمنی فنانس بل پر بحث میں حصہ لینے پر ایوان کا مشکور ہوں،معزز اراکین کی بجٹ تجاویز پر غور کیا ،حکومت کوبھی ٹیکسز لگانے کا کوئی شوق نہیں تھا،
اضافی ٹیکسز کی شرح کم سے کم شرح رکھنے کی کوشش کی گئی،اسحاق ڈار نے کہا 3000 ارب کی بجلی بناتے ہیں لیکن صرف 1550 ارب اکھٹا کر پاتے ہیں، پاور سیکٹر کو بجلی چوری، لائن لاسز جیسے مسائل کا سامنا ہے، حکومت ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرے گی،کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی قابو سے باہر ہے لیکن کیا سب 4ماہ میں ہوا؟
پچھلے دور حکومت میں معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے توڑا گیا،حکومت معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، 10 دن آئی ایم ایف سے مذاکرت کیے
، مذاکرات میں آئی ایم ایف کو 170 ارب کے ٹیکسز پر راضی کیا، گزشتہ حکومت نے معاشی نظم و ضبط توڑا،عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی تو آئی ایم ایف معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے
، بی آئی ایس پی وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کر رہے ہیں اب بی آئی ایس پی کا بجٹ 360 ارب سے بڑھا کر 400 ارب کر دیا ،حکومتی اخراجات کم کرنے کا پلان وزیراعظم ایوان میں پیش کریں گے۔