اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنر اور صدر کا آفس علامتی ہے،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنر اور صدر کا آفس علامتی ہوتا ہے، معاملے میں گورنر کا اختیار نہیں، صدر کا تو بالکل بھی نہیں، گورنر صوبائی حکومت کی ایڈوائس پر عمل کرے گا، گورنر صوبائی حکومت سے ایڈوائس لیں گے،الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے