صدر مملکت کی ہسپتال آمد،کراچی حملے کے زخمیوں کی عیادت،بہادری کو سراہا

کراچی (بیورورپورٹ)صدر مملکت کی ہسپتال آمد،کراچی حملے کے زخمیوں کی عیادت،بہادری کو سراہا،تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی جناح ہسپتال کراچی پہنچے جہاں پولیس اور رینجرز اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، صدر مملکت نے پولیس و رینجرز کی بہادری کو سراہا اورجام شہادت نوش کرنیوالے اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔