سیالکوٹ (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کااعتراف کرلیا،تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ،ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں،اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور سیاست دان سب موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، ملک میں آئین و قانون کمپرو مائزڈ ہوتے ہیں،ڈیڑھ سال قبل دہشتگردوں کو اپنی سر زمین پر لا کر بسایا گیا ایسے کھیل کھیلے گئے دہشت گردی مقدر بن گئی،آواز اٹھانے والوں کو ملک بدر کیا گیا،کراچی پولیس آفس حملے میں سکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا، سکیورٹی اہلکار رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہے،خواجہ آصف نے مزید کہااپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا، ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔
پاکستان ڈیفالٹ ہو چکا،خواجہ آصف کااعتراف



















