اثرورسوخ کا استعمال، پنجاب، متعدد افسران کی اضلاع میں بطور DC تعیناتیاں

لاہور( میاں ساجد سے ) نگران سیٹ اپ میں متعدد افسران نے اپنے اثر و رسوخ بروئے کار لاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے عہدہ کی سٹمپ لگاکراپنی پرو فائل میں ڈی سی شپ کا اندراج کروا لیا۔ پنجاب بھر میں تعینات ایسے افسران جن کوپنجاب کے کسی بھی ضلع میں ڈی سی شپ کا ٹیگ نہیں لگا تھا نگران سیٹ اپ انہیں راس آگیا، پنجاب بھر کے اکثر و بیشتر اضلاع میں ان کی تعیناتیاں بطورڈپٹی کمشنرہوگئیں جبکہ اسکے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کی سیٹوں پر بھی سفارشی افسران کی تعیناتیاں۔ تفصیلات کے مطابق نگران سیٹ اپ نے ان ایسے افسران کوبھی ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنرکے عہدہ پر فائز کر دیا جن کا اپنی سروس کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر لگنا ایک درینہ خواب تھا نگران سیٹ اپ میں ان سفارشی افسران کی پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر کے عہدوں پر تعیناتیاں کرکے افسران کا سہانا خواب بنا دیا۔ نگراں حکومت میں تعینات ڈپٹی کمشنر اورایڈیشنل کمشنر کے عہدوں پر فائز افسران کے وارے نیارے۔نگراںسیٹ اپ نے پنجاب بھر میں ان بیورو کریٹ کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر کی سیٹمپ لگا کر ان کی پروفائل میں ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کااندراج کر دیا۔ یاد رہے کہ سیاسی ادوار میں من پسند ڈپٹی کمشنر ڈی پی او اوز کی تعیناتیاں تحصیل اور ضلعی سطح پر سیاسی خاندانوں اور سیاسی وڈیروں کے کہنے پر کی جاتی تھیں۔ تاحال ایسے افسران کے ڈپٹی کمشنراور ایڈیشنل کمشنر کے عہدوں پر تعیناتیوں کے کسی بھی ذرائع کا پتہ نہیں چل سکا۔ ذرائع نے روزنامہ مشرق کو بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب میں مذید اکھاڑ پچھاڑ ہوگی اور متعدد افسران ابھی بھی ڈپٹی کمشنر اورایڈیشنل کمشنر کے عہدوں پر لگ سکتے ہیں۔