سعودی عرب میں آرامکو نے معذور افرا د کیلئے نیا مرکز قائم کردیا

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر امین حسن الناصر نے الاحسا میں معذور افراد کیلئے ایک بڑے مرکز کے قیام کا اعلان کردیا جو بین الاقوامی خصوصیات کے ساتھ معیاری تعلیمی، علاج اور طرز عمل کی خدمات فراہم کرتا اور تکنیکی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس مرکز میں مختلف معذوروں کیلئے پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع بھی فراہم کئے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے الاحسا انوسٹمنٹ فورم کی افتتاحی تقریب کے دوران بتایا گیا ، تقریب کا اہتمام الاحسا چیمبر نے کیا تھا۔ تقریب میں مشرقی ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں متعدد وزرا، حکام، ماہرین، مشیر، کمپنی سربراہان، مقامی اور بین الاقوامی ایگزیکٹوز، تاجروں اور خواتین کے ایک گروپ نے شرکت کی۔