ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کی اعلیٰ عدلیہ نے آن لائن دھوکہ دہی کے خاتمے کیلئے سائبر فراڈ میں ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا اعلان کردیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے آن لائن جعلسازی کے جرائم کے مرتکب افراد کو 5 سال قید اور 5 ملین ریال جرمانہ کی سزا مقرر کی ہے۔پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ آن لائن لین دین میں جعل سازی پرملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ا اور اسے سخت سزا دی جائےگی۔پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ کے ذریعے کہا کہ کسی بھی الیکٹرانک ریکارڈ، الیکٹرانک دستخط، یا دانستہ طور پر ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن سرٹیفکیٹ کی جعلسازی کرنا قابل سزا جرم ہے۔ خلاف ورزی کے ارتکاب میں استعمال ہونےوالے آلات، سسٹمز اور پروگرام ضبط کرلئے جائیں گے، کیس کی تحقیقات کے دوران اٹھنے والے اخراجات بھی مجرم سے وصول کئے جائیں گے۔
سعودی عرب ،سائبرفراڈ پر5 سال قید اور 5 ملین ریال جرمانہ سزا مقرر



















