لاہور (کورٹ رپورٹر) عدم پیشی پر عمران خان کی درخواست ضمانت خارج، حلف نامے و وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت طلب، پیر کو پیش ہونے کا حکم، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن فیصلے کےخلاف پی ٹی آئی احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے حلف نامے اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت طلب کرتے ہوئے عمران خان کو پیر کو پیش ہونے کا حکم دےدیا جبکہ دوسری درخواست عدم پیروی پر خارج کردی گئی۔
سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکلاءجسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عمران خان کی جانب سے اپنا وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے کہا ابھی 2 مختلف پہلووں پر غور ہو رہا ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق سے استفسار کیا آپ وقت چاہ رہے ہیں؟ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے جواب دیا جی کچھ وقت دے دیں، ڈاکٹروں سے مشاورت چل رہی ہے، پارٹی کو سکیورٹی خدشات ہیں، عمران خان کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردی۔
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو یقین دہانی کرائی پوری کوشش ہے 2 گھنٹے میں عمران خان کسی طرح پہنچ سکیں، ساڑھے 12 بجے سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو عمران خان کے وکیل غلام عباس نسوانہ نے کہا ابھی مشاورت جاری ہے، ایک گھنٹہ مزید چاہئے، عدالت نے استفسار کیا کیا اب عمران خان پیش ہوں گے؟ جواب میں عمران خان کے وکیل نے کہا یہی مشاورت جاری ہے۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر کارروائی 2 بجے تک ملتوی کردی۔ 2 بجے سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کمرہ عدالت میں پہنچ گئے، عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل چکا، عمران خان کی حفاظتی ضمانت درخواست واپس لینا چاہتا ہوں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا عمران خان کے وکالت نامے و حلف نامے پر دستخط میں فرق کیوں ہے، بہت اہم معاملہ ہے، میں آپ کو یا موکل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا۔
اظہر صدیق نے کہا میں عدالت کی معاونت کردیتا ہوں، عدالت مہلت دےدے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا درخواست واپس نہیں کررہا، درخواست کو زیرالتواءرکھ رہا ہوں، آپ دستخط کے معاملے پر وضاحت دیں۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید کارروائی شام 4 بجے تک ملتوی کردی، لاہور ہائیکورٹ میں 4 بجے کے بعد ایک مرتبہ پھر سماعت شروع ہوئی توعمران خان کے دوسرے وکیل غلام نسوانہ نے کہا عمران خان اپنے دستخطوں کو مانتے اور ذمہ داری لے رہے ہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا وہ میرے سامنے اون کریں ورنہ میں وکیل اور درخواست گزار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا، وکیل نے کہا اگر عدالت مناسب سمجھے تو دستخط پر ویڈیو لنک پر پوچھا جاسکتا ہے، عمران خان کو ڈاکٹروں نے چلنے سے منع کیا، عدالت بیلف مقرر کرے تاکہ دستخط کی حد تک بات واضح ہوجائے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا قانون کے مطابق چلنا ہے، حلف کے بعد دستخط پر بیان عمران خان دیں گے، وکیل عمران خان غلام نسوانہ نے کہا عمران خان اپنے دستخطوں کو مانتے ہیں تاہم جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا وہ میرے سامنے آکر دستخط کی تصدیق کریں۔
سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کی وضاحت مسترد کر دی جس پر انہوں نے عدالت سے کہا مشاورت کےلئے مزید وقت دیں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کی استدعا پر سماعت ساڑھے 6 بجے تک ملتوی کردی اور کہا ساڑھے 6 بجے دوبارہ سماعت کریں گے، لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں ایک مرتبہ پھر سماعت شروع ہوئی لیکن عمران خان عدالت میں نہیں پہنچ سکے، جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں عمران خان کی طرف سے خواجہ طارق رحیم پیش ہوئے اور بتایا عمران خان عدالتوں کی عزت کرتے ہیں، عدالت عمران خان کی سکیورٹی کا بندوبست کرے تو عمران خان آج عدالت میں پیش ہوجائیں گے، عمران خان کے دستخط کے معاملے پر جو قصور وار ہوا عدالت اس وکیل کو سزا دی سکتی ہے، سکیورٹی حالات دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے، ہائیکورٹ کی سکیورٹی کےساتھ بیٹھ کر فائنل کرلیتے ہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکیل سے پوچھا آپ عمران خان کو کب پیش کرسکتے ہیں، آپ کی آئی جی سے ملاقات کرا دیتے ہیں اور سماعت پیر کےلئے رکھ لیتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان کی لیگل ٹیم کےساتھ بیٹھ کر سکیورٹی معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے پیر کو 2 بجے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دیا اور عمران خان کو سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے کے بعد پیر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ علاوہ ازیںلاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں درج ایک اور مقدمے میں حفاظتی ضمانت کےلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تھانہ سنگ جانی اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کےلئے دائر درخواست پر سماعت کی،جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا آپ اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت چاہ رہے ہیں لیکن درخواست گزار کہاں ہیں، عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا عمران خان کو صحت کے مسائل ہیں، وکیل اظہر صدیق نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹس پڑھ کر سنائیں اور کہا ڈاکٹر نے عمران خان کو 3 ہفتے آرام کا کہا ہے، عدالت نے کہا میڈیکل رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا عمران خان چل نہیں سکتے۔
وکیل نے کہا ڈاکٹروں سے تفصیلی بات چیت کی ،ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان کا چلنا ٹھیک نہیں، جسٹس علی باقر نجفی نے کہا عمران خان ویل چیئر پر بھی آسکتے ہیں تاہم وکیل نے کہا عمران خان کو سکیورٹی مسائل بھی ہیں، حال ہی میں طالبان والا مسئلہ بھی ہوا ہے اور پارٹی قیادت بھی عمران خان کو پیش کرانے کےلئے تیار نہیں کیونکہ سکیورٹی خطرات ہیں، عدالت عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور کرے، حمزہ شہباز کو بھی پیش ہوئے بغیر حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، ضمانت ملنا بنیادی حق ہے، سلیمان شہباز کو بھی ایسے ہی ضمانت ملی تھی وہ باہر بیٹھے تھے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے ملزم کے پیش ہوئے بغیر حفاظتی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ اظہر صدیق نے کہا عمران خان بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں اگر عدالت کہے گی تو میں عمران خان کو عدالت کے باہر تک لے آو¿نگا، جسٹس علی باقر نجفی نے کہا باہر تک لے آئیں گے تو اندر بھی لے آئیں، قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے، قانون کہتا ہے پیش ہوئے بغیر ضمانت نہیں ملتی۔
وکیل نے کہا عدالت ویڈیو لنک یا کمیشن مقرر کر کے عمران خان کی حاضری لگا لے، عدالت نے کہا میڈیکل رپورٹس میں نہیں لکھا عمران خان ویل چیئر پر بیٹھ کر کہیں جا نہیں سکتے۔ جسٹس باقر نجفی نے کہا 2 آپشن ہیں یا درخواست خارج کردیتے ہیں یا آپ واپس لے لیں۔ اظہر صدیق نے استدعا کی مجھے مشاورت کےلئے کچھ وقت دےدیں، عدالت نے ریمارکس دئیے آپ صبح سے یہی کر رہے ہیں، عمران خان کے دوسرے وکیل حسان نیازی نے کہا عمران خان کو طالبان سے سکیورٹی خطرات ہیں، عدالت کچھ مہلت دے دیکھ لیتے ہیں کتنی دیر میں عمران خان آسکتے ہیں۔
عدالت نے کہا آپکو عمران خان کو ساتھ لانا چاہئے تھا، جسٹس علی باقر نجفی نے حسان نیازی سے سوال کیا کیا عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، وکیل حسان نیازی نے کہا جی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کے وکلا ءسے کہا آپ اپنی درخواست واپس لے لیں جب عمران خان ٹھیک ہوں تو دوسری درخواست دائر کریں۔ بعدازاں عدالت نے عمران خان کے وکلاءکو شام ساڑھے 6 بجے تک پیشی کی آخری مہلت دی اور سماعت کو ملتوی کردیا۔
عدالت نے آخری سیشن میں پیش ہو کر وضاحت نہ دینے پر عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے شام ساڑھے 6 بجے تک ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا، عدالت کی جانب سے توہین عدالت نوٹس کے عندیہ کے بعد عمران خان نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی اور لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا، عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے بھی تصدیق کی پی ٹی آئی چیئرمین کے شام ساڑھے 6 بجے تک عدالت پیش ہوجائیں گے، عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر راستہ بھی کلیئر کرالیا گیا لیکن عدالت کے مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکے، لاہور ہائیکورٹ نے مقررہ وقت تک پیش نہ ہونے اور عدم پیروی پر عمران خان کی حفاظتی ضمانت درخواست خارج کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری معافی درخواست بھی مسترد کردی۔
جسٹس باقر نجفی نے ریمارکس میں کہا عدالت نے 6.30 منٹ پر طلب کیا لیکن درخواست گزار عدالت پیش نہیں ہوئے، عدم پیروی پر ضمانت درخواست خارج کی جارہی ہے۔ دریں اثناءلاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت درخواست مسترد ہونے کو تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہاسابق وزیراعظم عمران خان کو ساڑھے 6 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی وہ نہیں پہنچ سکے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے متفقہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔ اب قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، عدالت کے پاس حفاظتی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















