پرویزالٰہی کی خان بھٹی کا مقدمہ مرضی کے جج کو لگوانے کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پرویزالٰہی کی خان بھٹی کا مقدمہ مرضی کے جج کو لگوانے کی مبینہ آڈیو لیک،وزیر داخلہ رانا ثناءنے کہاہے ایف آئی اے مقدمہ درج کرکے سابق وزیراعلیٰ کو گرفتا ر کرے،تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میںپرویز الٰہی اور وکلا ءکی مبینہ آڈیو جاری کردی،آڈیو میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اپنے وکیل کو کیس مرضی کے جج کے پاس لگوانے کی ہدایات دے رہے ہیں،آڈیو متن کے مطابق پرویز الٰہی جوچا صاحب،جوچا جی جی،پرویز الٰہی، مظاہر علی نقوی کے پاس لگوانا ہے خان بھٹی کا کیس،جوچا اچھاچلو آج وہ اسلام آباد چلا جائےگا،اسلام آباد بھیج دیں گے پھر جو طریقہ کار ہوگا پیچھے کوشش کرلیں گے،پرویز الٰہی کراﺅ ناں جی،جوچا بالکل کوشش کرلیں گے جی،جوچا مظاہر علی اکبر نقوی،پرویز الٰہی ہاں، بس ٹھیک اے جی،بڑا دبنگ ہے جوچا، جی ہاں ہے جانتا ہوں میں،وزیر داخلہ رانا ثناءنے کہاپرویزالٰہی کس دیدہ دلیری سے کیسز مینج کررہے ہیں، مقدمہ بنتا ہے ، وفاقی تحقیقاتی ادارہ مقدمہ درج کرکے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار کرے،ایک اور آڈیو بھی ہے، دوسری آواز چیک کررہے ہیں، شوکت ترین کیخلاف بھی مقدمہ درج ہے، آڈیوز کون لیک کرتا ہے، کہاں سے ہوتی ہیں، تحقیقات ہونی چاہئیں۔ چیف جسٹس سے اپیل ہے پرویز الٰہی کی آڈیو لیک معاملے کا نوٹس لیں،ایف آئی اے کو ٹاسک سونپا ہے وزارت قانون سے رائے لینے کے بعد پرویز الٰہی کےخلاف مقدمہ درج کر کے شامل تفتیش کریں ، آڈیو لیک کی فرانزک رپورٹ پرحکومت باضابطہ معاملہ چیف جسٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل میں بھجوائے گی ، عمرانی ٹولے نے آئین و قانون کا مذاق بنایا ہوا ،پہلے اسٹیبلشمنٹ اور اب عدلیہ کے کندھے پر بیٹھ کر آگے آنا چاہتے ہیں،عمران خان رویہ اختیار کر کے باور کرارہا ہے وہ عدالت کو ڈکٹیٹ کررہا ہے ، کبھی کوئی اور کبھی کوئی درخواست دیکر مہلت حاصل کی جاتی رہی ، بار بار عدالت و معزز جج کے طلبی حکم ،وضاحت کے عدالت پیش ہونے تک ریلیف نہیں مل سکتا، اسکے باوجود عمران خان کی جانب سے پیش نہ ہونا سوالیہ نشان ہے،تمام اداروں کی عزت و احترام لازم ہے ، عدلیہ کا احترام سب سے بڑھ کر ہے کیونکہ عدالت نے ہی انصاف کا بول بالا کرتے ہوئے دیگر عدالتوں کی عزت کی حفاظت کرنی ہوتی ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا ءنے کہا عمران خان کی حفاظتی ضمانت منسوخی کے بعد گرفتاری لازمی ہو گئی ، ایف آئی آر اندارج کے بعدضمانت خارج ہوجائے تو گرفتاری کےلئے الگ سے کسی حکم کی ضرورت نہیں ہوتی ،ادارے کی عزت و احترام کے بغیر جمہوریت کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔